جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ ’’روک سکو رو روک لو ، تبدیلی آئی ہے‘‘کا پارٹی نعرہ عملی جامہ پہننے جارہا ہے لانگ مارچ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کی نوید اور قومی خود مختیار و خوداری کے تحفظ کا ضامن ہے ، امپورٹڈ حکمران جتنا چاہے زور لگالیں ہم رکنے والے نہیں لانگ مار چ کے شرکاء عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ کر دم لیں گے ، ہمارا واحد مطالبہ فوری نئے عام انتخابات کا انعقاد ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے امریکی ایجنٹ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے سازش کے تحت قائم کی گئی حکومت جمہوری ملک میں برسر اقتدار رہنے کا حق نہیں رکھتی عوام نے حق حکمرانی پی ٹی آئی کو دیا جس پر شب خون مارا گیا۔