سری نگر (کے پی آئی + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقہ کیرن میں نوجوان شہید‘ جنوبی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دو نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کیلر علاقے سے، ایک کو امام صاحب علاقے سے اور دو نوجوانوں کو جموں سے گرفتار کر لیا گےا۔ شوپیاں ضلع کے کیلر علاقے میں بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران گوہر منظور بھٹ اور عابد حسین نندا ساکن درابگام پلوامہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کا تعلق عسکری تنظیم سے ہے۔ گوہر منظور اور عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گےا۔ ادھر ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میںعادل احمد ڈار ولد عبدالغنی ڈار کو گرفتار کر لیا گےا۔ دریں اثناءڈوڈا کے رہائشی دو غےر مسلم نوجوانوںچندر بوس اور شمشیر سنگھ کو گرفتار کر لیا گےا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے میڈیا کو بتاےا کہ چندر بوس اور شمشیر سنگھ کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ہندوتوا کے حملے سے بچانے کے لیے آگے آئے۔ کشمیریوں کی جان، عزت، شناخت، ثقافت اور سرزمین دا ﺅپر ہے اور بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لیے علاقے کی تمام برادریوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بشیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہی ہے اور شکست فاش ہندوتوا قوتوں کا مقدر ہے۔ اپنے مقصد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کشمیر