مذاکرات نہیں ہو رہے‘ ہم امن‘ پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے : پرویز خٹک 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے کیونکہ ہمارے ساتھ اتحادی تھے۔ اس لئے ہم بلیک میل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان کو اتارا ہے اس دن سے ہم احتجاج پر ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں‘ ہمیں آنے دیں۔ ہم وہاں بیٹھ جائیں گے۔ ہم پرامن ہیں‘ اگر پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے۔ ہم نے ہر حال میں لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ فوجی آدمی کسی کا امیدوار نہیں ہو سکتا۔ کوئی بے وقوف ہی ہو گا جو ایک جرنیل کو کہے گا کہ میرا امیدوار ہے۔ فوج کا اپنا ادارہ ہے۔ اس میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔ ہمیں کسی پر اعتراض نہیں جو بھی نامزد ہوتا ہے۔ یہ ایک سسٹم ہے۔ وہاں سے ریکمنڈ ہوتا ہے۔ جو بھی جنرل ہو پاکستان کا بہترین جنرل ہے۔ بہترین ڈیلیور کرے گا۔
پرویز خٹک
  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...