لیگی ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر پابندی، درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنے کا حکم


لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اسی نوعیت کی پہلے سے دائر 2 درخواستوں کو بھی یکجا کرکے چیمبر میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت درخواستوں کا جائزہ لے کر کیس کی سماعت کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سمیع اللہ خان، عظمی زاہد بخاری سمیت 10ارکان اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے رانا اسد اللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاءپیش ہوئے۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ اس درخواست پر ابھی رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل رانا اسداللہ خان نے کہا کہ میرے علم کے مطابق سنگل بنچ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا تھا۔ جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا رجسٹرار آفس اعتراض کے بارے میں وہی عدالت حکم دے سکتی ہے جس نے کیس سننا ہو۔ و کیل درخواست گزار نے کہا کہ اسی عدالت میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن اور پہلے سے ارکان کے اسمبلی میں داخلے کا کیس زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اچھا دوسرے کیسز کی فائلیں چیمبر میں منگوا کر کیس کو دیکھ لیتے ہیں۔ درخواست میں سپیکر پنجاب اسمبلی، سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
لیگی ارکان

ای پیپر دی نیشن