بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی

Nov 01, 2022


نئی دہلی (اے پی پی):بھارتی ریاست گجرات میں 140 سالہ پرانا پل گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھ سانگھوی نے مرنے والوں کی تعداد 132 بتائی۔راجکوٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ موہن بھائی کلیان جی کنڈاریا نےاموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جن میں زیادہ تر بچے ہو سکتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد نسبتا کم ہے لیکن ڈوبے ہوئےافراد کی تلاش کا کام جاری ہےجبکہ 170 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت پل پر 500 سے زائد افراد موجود تھے جو پل گرنے سے دریا میں جا گرے۔
بھارت پل حادثہ

مزیدخبریں