یہ جھوٹی خبرہے ایلون مسک نے ٹویٹر سے ملازمین کو فارغ کرنے کی تردیدکردی


سان فرانسسکو(اے پی پی)دنیا کے امیر ترین شخص اور سپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنے زیر کنٹرول فنڈز سے بھاری رقوم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے زیادہ تر ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایلون مسک نے ٹویٹر میں کام کرنے والے زیادہ تر ملازمین کو یکم نومبرسے قبل فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ ملازمین کو اپنے زیر کنٹرول فنڈز سے بھاری رقوم کی ادائیگی سے بچا جا سکے۔ اس رپورٹ کے بعد ایلون مسک نے ٹویٹ میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹی خبر ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں نیویارک ٹائمز کی خبر کی سرخی کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور اسے جھوٹی خبرقراردیا۔
ہیایلون مسک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...