اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما سینٹر وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ سینٹر اعظم سواتی پر تشدد کے حوالے سے تمام شواہد سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل میں جمع کروادیئے ہیں سپریم کورٹ میں ڈائریکٹر ایچ آر سیل سے سینٹر شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا اعظم سواتی کا تعلق پارلیمان اور عدلیہ دونوں سے ہے، اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک ہے اس سے آئین میں درج انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری گئیں،اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو مزید ٹھیس پہنچی،اگر ایک ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گااعظم سواتی کے خلاف 1 بجے مقدمہ درج ہوا اور 3 بجے گھر پر چھاپہ مار دیا گیا ۔
وسیم شہزاد