مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین کے قابض فوج پر تابڑ توڑ حملے

Nov 01, 2022


غرب اردن(این این آئی )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج اورغاصب آباد کاروں پر34 مقامات پرحملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں براہ راست فائرنگ کےواقعات بھی شامل ہیں۔بڑھتی ہوئی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں سات فوجی اور آباد کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے دھماکہ خیز آلات سے دشمن پرحملے کیے۔ فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کے چار حملے پسپا کردیے۔ جب کہ دشمن کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کرانہیں تباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے کے 15 مقامات پرفلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران الجلمہ فوجی چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کے علاوہ پتھرا کیا گیا۔قابض فوج نے رام اللہ شہر کے گاں نبی صالح میں مکینوں کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جب کہ نوجوانوں نے ام صفافا گاں میں آباد کاروں سے آمنا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ دیا۔مزاحمتی نوجوانوں نے نابلس شہر میں عینابس کے علاقے میں آباد کاروں پر پتھرا کیا جس سے آباد کاروں کی متعدد گاڑیاں تباہ اور ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔شمالی وادی اردن، خاص طور پر اریحا شہر نے ایک بہادرانہ گاڑی کی ٹکر کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک اسرائیلی قابض فوجی ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے۔
فلسطینی مجاہدین حملے

مزیدخبریں