لاہور (نیٹ نیوز) برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولاڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ بولسونارو برازیل کے 1985ءکے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا۔
برازیل صدر
برازیل: کرقپشن پر 10 سال قیدکی سزا پانے والا دوبارہ صدر منتخب
Nov 01, 2022