اسلام آبادمیں لانگ مارچ کی آمد سے قبل سکےورٹی ہائی الرٹ

Nov 01, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد مےں لانگ مارچ پہنچنے سے قبل ارد گرد کے تھانوں کی حدود کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی اےکسپرےس وے ، اسلام آباد ہائی وے ، فےصل اےونےو کی نگرانی سخت کردی گئی جگہ جگہ ٹےنٹ نما خےمے نصب کرکے اےف سی ، سندھ پولےس کی نفری نگرانی کےلئے تعےنات کردی گئی ،وفاقی دارالحکومت اور اس کے اطراف پولےس نے ڈرون کےمروں سے بھی نگرانی کا عمل شروع کردےا ،مشکوک افراد ، گاڑےوں اور موٹر سائےکل سواروں کی چےکنگ کا سلسلہ بھی تےز کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے شہر مےں سےکےورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے رےڈ زون کے زےرو پوائنٹ تک وسےع ہونے کے بعد سرےنگر ہائی وے پر زےرو پوائنٹ پل کے اطراف وفاقی پولےس کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اسلام آباد پولےس ، اےف سی اور رےنجرز کے دستے بھی گشت کر رہے ہےں کاروباری علاقوں کی سےکےورٹی کےلئے پولےس کے اےگل سکواڈ متحرک کردئے گئے ہےں سےف سٹی کےمروں سے بھی شہر کی مکمل مانےٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
 سکےورٹی الرٹ

مزیدخبریں