لانگ مارچ،حالیہ سیاسی عدم استحکام،پمزمیں ہائی الرٹ رہےگا


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)میں متوقع لانگ مارچ اورحالیہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہائی الرٹ رہے گاڈاکٹر نوید احمد شیخ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پمز کے فوکل پرسن نامزد کردیا گیاہسپتال انتظامیہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق شفٹ ڈیوٹی اور ایمرجنسی سٹاف اپنی خدمات معمول کے مطابق ادا کرے گا جبکہ جنرل سرجری، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک، او ایم ایف ایس، ای اینڈ ٹی، آئی، جنرل میڈیسن، پیڈز سرجری ڈیپارٹمنٹ اور برن کیئرسینٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل ڈائریکٹر آفس کے ساتھ مل کر ڈیوٹی روسٹر تیارکریں اور ڈاکٹرز کی ان کال دستیابی کو یقینی بنائیں جبکہ تمام پمز سٹاف کہ کہا گیا ہے کہ کسی بھی خراب صورتحال کےلئے اپنی دستیابی کے حوالے سے الرٹ او ر چوکس رہیںیہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے دوران چھٹی کی کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر نوید احمد شیخ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پمز کا فوکل پرسن نامزد کیا گیاہے۔
ہائی الرٹ

ای پیپر دی نیشن