فلپائن، طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی


منیلا)اے پی پی(فلپائن میں طوفان نالگے کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  انسانی ہلاکتوں کی تعددا بڑھ کر 100 ہو گئی۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53 کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گاںمیں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریکسیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔  فلپائن طوفان

ای پیپر دی نیشن