کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے جرم میں ملزم اکبر حسین کی سزا کالعدم قرار دے دی۔سندھ ہائیکورٹ نے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم اکبر حسین کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر اکبر حسین کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور چالیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کو 2019 میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم سے 1070 گرام چرس ،ریپیٹر اور 5 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔
سزا کالعدم
اسلحہ‘ منشیات برآمدگی کیس‘ ماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار
Nov 01, 2022