ڈی آئی جی آپریشنز کا اردل روم، 22ملازمین کی سزائیں معاف 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرکی زیر صدارت پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں گزشتہ روزاردل روم منعقد ہوا۔ اردل روم میں 3سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئیز،5ہیڈ کانسٹیبلز اور30کانسٹیبلز پیش ہوئے۔افضال احمد کوثر نے پولیس افسران و اہلکاروں کی مختلف نوعیت کی 73 اپیلوں پرشنوائی کی۔ انہوں نے معمولی کوتاہی پر سزا یافتہ 22 ملازمین کی سزائیں معاف جبکہ 11 ماہ سے برخاست اہلکار کو نوکری پر بحال کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی اور ان کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن