اہلیہ کو قتل کرنے کے جرم مےں خاوند کوسزائے موت،5لاکھ جرمانے کی سزا 

Nov 01, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ نے تھانہ ویسٹریج کے مقدمہ قتل میں اہلیہ کو قتل کرنے کے جرم مےں خاوند کوسزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی تھانہ ویسٹریج پولیس نے 28جولائی2020کو مقتولہ کے والد خان محمد کی مدعیت میں عبدالشکور بٹ کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ302کے تحت مقدمہ نمبر471درج کیا تھا جس میں مجرم خاوندپر الزام تھا کہ اس نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ ثمینہ انجم کو قتل کر دیا تھا گزشتہ رو ز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔

مزیدخبریں