راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں بچوں کے اغواءکرنے والے گروہ کے سرگرم ہونے کی افواہیں جھوٹی نکلیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں میں یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بچوں کو اغواءکرنے والا گروہ سرگرم ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں بے پناہ خو ف وہراس پایا جاتا ہے ، اس حوالے سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ صرف افوائیں عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جا رہیں تھیں ایسا کوئی گروہ سرگرم نہیں ہے نہ ہی راولپنڈی کے اندر اسطرح کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر عوام اعتماد نہ کریں ، اپنے بچوں کو ایسی جگہوں پر مت لیکر جائیں جہاں سے گم ہونے کا خدشہ ہو، راولپنڈی میں کوئی ایسا گروہ سرگرم نہیں جو بچوں کو اغواءکر رہا ہے۔