راولپنڈی (جنرل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں سکول کونسل بنانے کے عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اس کام پر مامور کریں کہ وہ تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں اور نجی سکولز میں سکول کونسل بنانے کے عمل کا جائزہ لیں اور عدم پیروی کرنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کریں،ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے ایجوکیشن افسران سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری زنانہ عفت نسیم، ڈی ای او ایلیمنٹری یسن خان بلوچ، ممبر ڈی آر اے ابرار احمد خان، ڈی ڈی ای او ز ملک آصف محمود، محمد اخلاق اور کرنل فواد حنیف اور تحصیل راولپنڈی کے تمام اے ای اوز شریک نے شرکت کی،ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے کہا کہ کے عدالت عالیہ نے سکول کونسل بنانے کے لیے حتمی تاریخ 9 نومبر کی ہے،اگر بعض سکولز کی تنظیموں کو اس بارے میں تحفظات ہیں وہ تحفظات تحریری طور پر لکھ کر دیں ہم محکمہ کو لکھ کر بھیج دیں گے مگر وہ سکول کونسل ضرور بنائیں، انھوں نے مزید کہا کہ جن بچوں کو کوڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی تھی یکم نومبر سے لیکر 5 نومبر تک انھیں دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔