راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصےر آباد کے علاقے پشاور روڈ پر چھ مسلح ڈاکو بےنک کی کےش وےن سے ڈکےتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر فائرنگ کرکے اےک گارڈ کو قتل کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے کے بعد دو کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے اس المناک واردات کی اطلاع پر اےس اےس پی آپرےشنز وسےم رےاض ، اےس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب اور ڈی اےس پی اظہر شاہ پولےس کی بھاری نفری سمےت پہنچ گئے پولےس نے بتاےا کہ پےر کو نجی سےکےورٹی کمپنی کی کےش وےن کوہ نور مل کے سامنے بےنک الحبےب کے سامنے موجود تھی اس دوران کار مےں سوار چھ مسلح ڈاکو آئے اور کےش وےن مےں رقم کے تھےلے رکھنے کے دوران ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے سیکورٹی گارڈ عبدالوحید موقع پرجاں بحق ہوگےا جبکہ اسلحہ کے بٹ کے وار سے سیکورٹی گارڈ عمر زیب زخمی ہوگےا ڈاکو نقدی کے تھےلے لوٹ کر فرار ہوگئے جن مےں دو کروڑ روپے کی نقدی تھی مقتول سےکےورٹی گارڈ کی نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کےلئے ہسپتال منتقل کردےا گےا پولےس نے بےنک اور اطراف کے سی سی کےمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکٹھے کرلئے پولےس نے بتاےا کہ ےہ وہی ڈکےت گےنگ ہے جس نے چند روز قبل تھانہ سول لائن کے علاقے مےں بےنک کی کےش وےن کے ساتھ ڈکےتی کی واردات کی تھی تفتےش کا دائرہ وسےع کردےا گےا ہے دےگر وارداتوں مےں تھانہ سول لائن کو راجہ محمد ازرم نے بتاےا کہ مےں لندن سے آنے والے اپنے بھائی کو ائرپورٹ سے لے کر جہلم روڈ پرپہنچا تودو کار سواروں نے ہمےں روک لےا اور کہا کہ ہم سرکاری افسرہےں مےرے بھائی سے 2700 پاﺅنڈ ، موبائل فون ، لندن کا رہائشی کارڈ چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو ارسلان نے بتاےا کہ مےرے گھر کے تالے توڑ کرپانچ لاکھ روپے مالےتی طلائی زےورات چوری کرلئے گئے،تھانہ وارث خان کو انتھونی منہاس نے بتاےا کہ قاسم آباد سے مےری XLI کرولا کار نمبرLEA - 3858 چوری ہوگئی،3موٹر سائےکل چوری ہو گئے۔