وزیراعلیٰ نے 3 لڑکوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنیکا حکم دیدیا،طارق زمان گجر 


کوٹ ادو(خبر نگار)ڈاکوؤں کے ہاتھوں 3 معصوم بچوں کے قتل ہونے کا واقعہ،وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے حکم پر مشیر وزیراعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر بھی کوٹ ادو پہنچ گئے،لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اورپولیس سے اب تک کی ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ بھی لی،اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو ملک مجاہد حسین گورایہ، ایس ایچ او صدر و سٹی بھی ہمراہ تھے اس موقع پرتاجر اتحاد کے صدر شیخ محمد عثمان بھی موجود تھے مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 3 معصوم بچوں کے قتل پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی افسردہ ہیں جن کے حکم پر وہ کوٹ ادو میں آئے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے 5 دن کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ نے 3 سے 4دن کے اندر قاتل پکڑنے کی یقین دہانی کرادی ہے مشیر وزیر اعلی چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ اگر 5 دن کے اندر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ڈی پی او اور ایس ڈی پی او کے خلاف کارروائی ہو گی ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ واقعہ  میں جاں بحق بچوں کے ورثاء  کی امداد کے لیے وہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے بات کریں گے۔
طارق زمان گجر 

ای پیپر دی نیشن