پی ٹی اے کو زونگ سے لائسنس تجدید فیس کی کی مد میں11 ارب 45 کروڑ روپے وصول 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی اے نے سال 2019 میں تجدید کئے گئے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ)سے لائسنس کی تجدید ی فیس کی تیسری سالانہ قسط کی مد میں گیارہ ارب پینتالیس کروڑ روپے (52.44 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)وصول کر لئے ہیں۔یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف)میں جمع کرا دی گئی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی23 - 2022 میں ایف سی ایف میں اس رقم سمیت مجموعی طور پر جمع کرائی جانے والی رقم با ئیس ارب اٹھانوے کروڑ روپے(106 ملین امریکی ڈالر کے مساوی)ہے۔پی ٹی اے سال 2019 سے اب تک موبائل فون لائسنسوں کی تجدید اور سپیکٹرم آکشن کی مد میں ایف سی ایف میں 1.79 بلین امریکی ڈالر کے مساوی تین سو ارب روپے جمع کرا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن