ملتان (ظفر لون سے ) چیئرمین سبزی و فروٹ منڈی مارکیٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے سے سبزی و فروٹ منڈی شاہ رکن عالم کے ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا، سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد مین ہولز میں کیے جانے والے کنکشن کو ادھورا چھوڑ دیا گیا منڈی میں ہی گول چکر پلاٹ کے اطراف میں جگہ کی نشاندھی کے کیے گئے پوائنٹس پر واش روم مکمل کرنے کے بجائے سٹرکچر کھڑا کر چھوڑ دیے گئے، منڈی کے عقبیٰ گیٹ پر سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بھی شروع کیا جا سکا اور نہ ہی منڈی کے بیک گیٹ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بنائے جانے والے ون وے پر موجود گیٹ مکمل کیے جا سکے اسی طرح سیوریج کی کھدائی کے دوران پائپ لائن لیک ہونے سے پینے کے صاف پانی کے لیے موجود ٹربائن کو آپریشنل نہ کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے منڈی میں کاروبار ی افراد محنت کش طبقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا ہے توجہ طلب امر یہ ہے کہ منڈی میں لگائی جانے والی نئی سٹریٹ لائٹس صرف دو دن جلنے کے بعد بند ہو گئی ہیں جنھیں دوبارہ جلانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی گئی اس صورتحال کے باعث سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے،جبکہ اس صورتحال کے برعکس غلہ منڈی میں ترقیاتی مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہیں جہاں سڑکوں کی تعمیر و مرمت رہائشی کواٹرز کی مرمت سمیت مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کی تزئین و آرائش کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس صورتحال کو سبزی و فروٹ منڈی کے عہدیداران نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کا دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور چیرمین غلہ منڈی مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبزی و فروٹ منڈی کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کروا کر کاروباری طبقہ کو ریلیف دیں بصورتِ دیگر سبزی و فروٹ منڈی کے عہدیداران اور آڑھتی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے سبزی و فروٹ منڈی کی موجودہ صورتحال پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منیس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی کے ترقیاتی کام جلد مکمل کر لئے جائیں گے اس حوال سے تمام پراسیس مکمل کر لیا گیا ہے۔
ملتان سبزی منڈی