اسلام آباد(خبرنگار)دی ڈائبٹیز سنٹر نے انٹرنیشنل فیملی کانفرنس میں شرکت کی ،27سے30 اکتوبرکو دی ڈائبٹیز سنٹر (دی ڈی سی)اسلام آباد اور لاہورسے فیزیشنز کی ایک ٹیم انٹرنیشنل فیملی کانفرنس(یملیکان)میں شریک ہوئی۔ یہ کانفرنس اپنی طرز کا بتیسواں ایونٹ تھا، اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔یہ ایک عالمی سطح کا ایونٹ تھا جس میں دنیا کے مختلف ممالک اور اداروں سے ماہرین نے حصہ لیا۔ فیملیز کو درپیش موجودہ مسائل کے متعلق آگاہی اور انکا حل اس کانفرنس کا پسِ منظر تھا۔ ٹی ڈی سی سے ڈاکٹر حسنین علی، ڈاکٹر سونیا بختیار اور ڈاکٹر حامد عزیزنے اس ایونٹ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسنین علی نے ذیابیطس کے متعلق آگاہی کو پھیلانے اور اس سلسلے میں ٹی ڈی سی کا ساتھ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔