قطب پور( نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ سیٹھ جنید نے ضلعی صدر سوشل میڈیا اللہ دتہ اور جنید ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان شفاف الیکشن نہیں خون خرابا چاہتا ہے اور عوام کی لاشیں گرانا چاہتا ہے چیف الیکشن کمشن نے فارن فنڈنگ کیس میں غلام بننے سے انکار کیا اور این آر او نہیں دیا جو چار سال تک ہاتھ ملانا گوارا نہیں کرتا تھا اب مذاکرات کے لیے منتیں کررہا ہے اس کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں عوام کو سردی میں سڑکوں پر رہنے کے لیے چھوڑ دیا ڈیل ہونے پر عمران خان نے شوٹ لانگ مارچ کا اعلان کر دیا رات کو منتیں اور دن کو برا بھلا کہتے ہیں اور اداروں پر آوازیں کسی جارہی ہیں جس سے دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے پر امن احتجاج سب کا حق ہے اسلام آباد میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔