جب اپنا محاسبہ کرینگے اس وقت کوئی بھی مسئلہ مسئلہ نہیں رہیگا:سیشن جج عاقل حسین

Nov 01, 2022


وہاڑی(کرائم رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عاقل حسین چوہان نے کہا کہ جب ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا شروع کردینگے اور اپنا محاسبہ کرینگے اس وقت کوئی بھی مسئلہ مسئلہ نہیں رہیگا۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں بار روم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل راو¿ شیراز رضا، چوہدری شفقت علی، سینئر وکلاء سید نعیم الحسن بخاری ،سید ندیم رضا بخاری ، احتشام الحق صدیقی، لبنی احتشام صدیقی، محمدحسین بھٹی ،راناشعیب اصغر، چوہدری نوازش علی گوجر، مہر لیاقت سنپال ، خضرحیات تارڑ ، شکیل تارڑ، ملک اختر ندیم، میاں محمد غفور، مہر حسنین رضا گھبیسر، رانا اکبر،میاں جہانزیب یوسف،رانا تصور علی ،مہر عمرحیات حطار، ،ایڈیشنل سیشن ججز، سیشن ججز کے علاوہ وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان کا مذید کہناتھا کہ معاشرہ خرابی کاشکار اس وقت ہوتا ہے جب افراد من مانی کے چکر میں پڑ جاتے ہیں یہ صرف بار اور بینچ کی بات نہیں ہے بلکہ معاشرہ اسی طرف چل پڑا ہے ان کا کہناتھا کہ قبل ازیں بھی وہاڑی میں تعیناتی کے دوران ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے مکمل تعاون ملا اب بھی امید ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ تھا کہ تقریب میں میری کمی کوتاہیاں بیان کی جائینگی لیکن وہاڑی کے وکلاء نے مجھے اخلاق کی مار دی ہے انہوں نے وہاڑی میں تعینات ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری وکلاءکو عزت دینا شروع کردے دیکھتا ہوں وکلاءجوڈیشری کو کیسے عزت نہیں دیتے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار بابرمنظوردوگل نے کہا بار اور بینچ ایک گاڑی کے دوپہیے ہیں۔ ممبر پنجاب بار کونسل راو¿شیرازرضا، چوہدری شفقت علی کا کہنا تھاکہ اگر جونیئرز نے سیکھنے کا عمل بحال کرلیا تو مستقبل کے بہترین وکیل بن کر ابھریں گے۔سید نعیم الحسن بخاری ، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست، چوہدری خضرحیات تارڑ ،چوہدری شکیل احمد تارڑ، ملک اختر ندیم، چوہدری نوازش علی گوجر، احتشام الحق صدیقی، سید ندیم رضا بخاری، محمد حسین بھٹی، رانا شعیب اصغر سمیت دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو اجاگر کیا۔

مزیدخبریں