دشمن پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نگاہیں جمائے ہوئے بیٹھا ہے:علامہ وسیم عباس معصومی


ملتان ( سماجی رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں عجب سیاسی صورتحال ہے، عالمی استعمار کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے، دشمن پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نگاہیں جمائے ہوئے بیٹھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے جیل موڑ یونٹ کے دورہ کے موقع پر اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال اور یونٹ مسﺅلین موجود تھے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ پاکستانی قوم کسی بھی صورت میں امریکی غلامی کو برداشت نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن