کوٹلی نجابت ( نمائندہ نوائے وقت ) الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد نے ناڑی ضلع جھل مگسی بلوچستان کے سیلاب سے متاثر 100خاندانوں کوایک ایک کمرہ کی چھت کا مکمل سامان فراہم کیا۔ الفاروقیہ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمیر صدیقی زیدشرفہ اور معزز مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے یہ سامان تقسیم کیا، نیز ڈاکٹروں نے 160 مریضوں کامفت علاج کیا. الفاروقیہ شجاع آباد اور دارالقرآن فیصل آباد کے زیرانتظام موبائل میڈیکل یونٹ اب تک چھ ہزار سے زائد متاثرین کا انکی دہلیزپر علاج کرچکے ہیں۔
الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کیطرف سے جھل مگسی سیلاب سے متاثر 100خاندانوں کو مکمل سامان فراہم
Nov 01, 2022