وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گے،

Nov 01, 2022 | 10:07

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد بھی ہو گا، دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک کے قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں