امریکا نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کیلئے آج رفاہ بارڈر کھول دیا جائے گا۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیوملر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفاہ کراسنگ کھولنے سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے، غزہ کے زخمیوں کیلئے آج رفاہ بارڈر کھول دیا جائے گا۔میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے زخمی مصر میں اپنا علاج کرا سکیں گے، امریکا چاہتا ہے رفاہ کی راہداری کھلی رہے تاکہ امریکی اور دوسرے غیر ملکی بھی آ سکیں۔دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید 300 فوجی بھیجیں گے، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کے دفاع کو یقینی بنائیں گے،
غزہ کے زخمیوں کیلئے آج رفاہ بارڈر کھول دیا جائے گا: امریکا
Nov 01, 2023 | 09:40