لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں خود کو شامل رکھا ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم45.1 اوور میں 204 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔آغاز بالکل اچھا نہ تھا،اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آو¿ٹ کیا۔حارث رو¿ف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا جبکہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی،56 رنز بنانےوالے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آو¿ٹ کیا۔ کپتان شکیب الحسن 43، توحید 7، مہدی حسن 25، تسکین احمد 6 اور مستفیض الرحمان 3 رنز بناسکے۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رو¿ف نے 2، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا ۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔ عبداللہ 68 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔فخر زمان 74 گیندوں پر شاندار 81 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 32.3 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف جیت پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے۔پاکستان اور بنگلادیش نے 7 میچز کھیلے ہیں پاکستان کو 3 میں کامیابی جبکہ بنگلہ دیش صرف ایک میچ جیت سکا ہے، پاکستان کےخلاف شکست کے بعد بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کےساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سات میچز میں تین جیت کر رن ریٹ کی بنیاد پر پانچوین پوزیشن پرآگیا ہے ۔ بھارت تمام چھ میچ جیت کر بارہ پوائنٹس کیساتھ پہلے ‘جنوبی افریقہ چھ میچز میں پانچ جیت کر دس پوائنٹس کیساتھ دوسرے ‘نیوز ی لینڈ چھ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کیساتھ تیسرے ‘آسٹریلیاچھ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔