مذاکرات ‘آئی ایم ایف کی ٹیم کل پاکستان آئے گی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہفتہ رواں کے دوران قرضہ پروگرام کے تحت پہلے ریویو کے مذاکرات شروع ہو جائیں گے جس کے لیے ائی ایم ایف کی ٹیم کل پاکستان پہنچ جائے گی، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریویو کی بنیادی شرائط کو پورا کیا جا چکا ہے، جن میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، پرائمری خسارہ سرپلس اور دوسری شرائط شامل ہیں، ذرمبادلہ کے ذخائر کی موجودہ سطح کے حوالے سے بات چیت بہت اہم نکتہ ہوگی، جب کہ ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے بعض معاملات پر ائی ایم ایف کو تحفظات ہیں، پہلے مرحلہ میں تکنےکی نوعیت کی بات چیت ہوگی جبکہ پالیسی مذاکرات تکنیک کی بات چیت مکمل ہونے کے بعد ہوں گے جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت نگران وزیر خزانہ کریں گی، گورنر سٹیٹ بینک ان کی معاونت کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...