لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرامارات گروپ نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (REIT) مینجمنٹ کمپنی (RMC) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ خوش ا?ئند اقدام آئندہ سال امارات کے اپنے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے آغاز کا پیش خیمہ ہے۔ اس اہم ترین اقدام کے تحت نئی قائم کردہ REIT مینجمنٹ کمپنی ابتدائی طور پرامارات گروپ کے 15 منصوبوں کے وسیع پورٹ فولیو میں سے چار پراجیکٹس کو شامل کرے گی۔ یہ منتخب منصوبے گروپ کی جدت، پائیداری اور اپنے سرمایہ کاروں کو قابل قدر مقام فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔