سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس400سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس51400پوائنٹس سے بڑھ کر51900پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ52.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور مارکیٹ 52089پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گئی تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب مارکیٹ اس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکی مگرکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں437.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...