لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔ یہاں باﺅلرز کو ایکوریٹ باﺅلنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے۔ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا کیا تھوڑا آرام کیا۔ پاکستان بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقہ کےخلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔ فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے کہا کہ گیم اچھا ہوا، سب خوش ہیں کہ میچ جیتے ہیں، ہماری اب بھی یہی کوشش ہے کہ ٹاپ فور میں ختم کریں۔ہماری کوشش یہی تھی کہ میچ جلدی فنش کر کے رن ریٹ بہتر کریں، پلیئرزکی کوشش یہی ہے کہ سیمی فائنل میں جگہ بنائیں۔یہاں لینتھ پر باﺅلنگ کرنا اہم ہے۔ جب جیت ہوتی ہے تو سب کچھ اچھا نظر آتا ہے، ہم پچھلے میچز بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، کہیں کہیں غلطیاں کیں جو مہنگی پڑیں، اب بھی ٹورنامنٹ میں ہیں اور اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ شاہد آفریدی ہمیشہ ٹپس دیتے ہیں، وہ میرے ہیرو ہیں، ہمیشہ اچھی رہنمائی ملتی ہے، میری کوشش ہے کہ ان کی طرح ہی دلیری سے کرکٹ کھیلوں۔