فیفا ورلڈکپ 2034 ءکی میزبانی ‘سعودی عرب اکیلا میدان میں رہ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا مینز ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔آسٹریلیا نے آخری لمحات میں 2034 ءکے مینز فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جمع کروانے سے انکار کردیا۔ سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034ءکی میزبانی ملنے کا راستہ صاف ہوگیا۔فیفا کی جانب سے 31 اکتوبر ٹورنامنٹ کی میزبانی کےلئے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، آسٹریلیا کے بولی جمع نہ کروانے کے فیصلے کے بعد سعودی عرب فٹبال ورلڈکپ 2034 ءکی میزبانی کا واحد امیدوار رہ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن