آئی سی سی میٹنگ سیمی فائنل کے دوران بھارت میں ہوگی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے دوران آئی سی سی کی اہم میٹنگ بھارت میں ہوگی جس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف اور سلمان نصیر شریک ہوں گے۔میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، ذکاءاشرف اجلاس میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ اجلاس میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت دیگر بورڈز کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ بی سی سی آئی نے بھی تمام بورڈز کے سربراہان کو سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...