لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سپن باﺅلنگ آل راﺅنڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں آرام دیا گیا ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں نہیں کھلایا گیا ۔شاداب خان جنوبی افریقہ کےخلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے شاداب خان کےساتھ کنکشن کا تیسرا واقعہ ہے، ان کی صحت کیلئے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں شاداب خان کے مزید معائنے ہوں گے۔
شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں آرام دیا گیا : پی سی بی
Nov 01, 2023