اوپنر نے میچ آسان بنادیا، بابراعظم:زیادہ رنز نہیں بناسکے،شکیب الحسن

Nov 01, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنے کے بعد کہا ہے کہ اگلے دو میچز میں بھی اسی طرح کھیلیں گے، ٹیم کے ابھی آگے جانے کے چانسز برقرار ہیں۔کولکتہ میں بنگلادیش کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ معلوم تھا اگر فخرزمان 20 سے 30 اوورز کھیل گیا تو میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہم نے شروع سے ہی اچھا آغاز کیا جس کا فائدہ ہوا۔ شاہین نے شروع میں وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی ٹیم پر پریشر بنایا۔ سارے باﺅلرز نے اپنا سو فیصد دیا ہے‘اوپنرز نے میچ آسان بنا دیا۔ جیت کا کریڈٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ جب فخر زمان کھیلتا ہے تو یہ کتنا زبردست پرفارم کرتا ہے، اس جیت سے ہمیں اعتماد ملے گا اور ہم اگلے میچز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ، پھر دیکھتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ایک موقع پر بنگلہ دیشی بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ہمارے مین باﺅلرز نے وکٹیں لیں ،باﺅلرز نے اچھی لائن لینتھ پر باﺅلنگ کی۔ میری اورٹیم اور حوصلہ افزائی کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ زیادہ رنہیں بناسکے ۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گارتھی ۔ ہماری ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں جس کی وجہ سے دباﺅمیں آگئے ۔ پارنٹر شپ بنائی مگر زیادہ لمبی نہیں بن سکی ۔ ہماری باﺅلنگ بھی ٹھیک نہیں تھی ۔ پاکستان پہلے دس اوورز بہت اچھے کھیلا ۔ ہمیں بیٹنگ آرڈر کے متعلق بھی دیکھنا ہوگا۔ میری جلدی بیٹنگ کرنے پر زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔ میرا اعتماد بھی کم ہوا ہے ۔ ایسی چیلنجنگ صورتحال میں کنڈیشنز بہت دکھائی دیتی ہیں ۔ 

مزیدخبریں