لاہور ( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ فلسطینی ہردن قیامت صغریٰ کاسامناکررہے ہیں ، مقتدرقوتوں کی انسانیت ،اخلاقیات اور ثالثی کہاں گئی۔فلسطینی جام شہادت نوش کررہے ہیں جبکہ عالمی ضمیر کا وجود گلناسڑنا شروع ہوگیا ہے۔ فلسطینی ہماری دعاﺅں اوروفاﺅں کے محور ہیں، پاکستانیوں اور فلسطینیوں کادل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔ریاست پاکستان فلسطینیوں کو نسل کشی اورکشت وخون سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کرے۔ اسلام اورمسلمان اقوام کے معاملے میں اقوام متحدہ نے ہربارمایوس کیا۔اس طرح توجنگل میں درندے بھی ایک دوسرے کواس طرح جان سے نہیں مارتے ۔