لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نواز شریف انٹرچینج پر زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈرپاس اور خالد بٹ چوک انڈرپاس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور سائٹس پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بیدیاں روڈ انڈرپاس کی کھدائی کا تمام کام مکمل ہو گیا ہے، منصوبے کا مجموعی طور پر 89 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔انڈر پاس کی اندرونی سڑک پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ انڈر پاس کی ڈیک سلیپ مکمل، اندرونی دیواروں و اطراف کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔