لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ دعوت دین کے ذریعے انقلاب امامت کی جدو جہدجاری ہے اور ووٹ کی طاقت کے ذریعے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی خواہشمند ہے، تربیتی سیشنز افراد کی صلاحیتوں میں اضافے اور کارکردگی کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں ۔ وہ گزشتہ روز ذیلی ناظمات کی چار روزہ تربیت گاہ کے اختتامی دراصل سیشن سے خطاب کر رہی تھیں انقلاب امامت کی تیاری کا سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی انقلاب امامت کے لیے سعی و جہد اپنی ذات سے پارلیمانی جدوجہد تک وسعت رکھتی ہے تاہم انہوں نے کہا اسلامی نظام کے نفاذ کی منزل کی تکمیل تک اصلاح و تربیت کا سفر جاری رکھنا ہوگا۔
دعوت دین کے ذریعے انقلاب امامت کی جدو جہد جاری ہے: دردانہ صدیقی
Nov 01, 2023