لاہور ( خصوصی نامہ نگار) غازی علم الدین شہید عظیم مجاہد و محافظ ختم نبوت تھے،اپنی جان کا نذرانہ دے کر عشق مصطفی کا عملی ثبوت دیا۔رہتی دنیا تک غازی علم الدین شہید کے تذکرے ہوتے رہیں گے اور انکا نام ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ غازی علم الدین شہید عشق رسول کا استعارہ بن چکے ہیں۔غازی علم دین کی شہادت نے ملت اسلامیہ کے دلوں میں عشق رسول کی شمع فروزاں کی۔مسلمان کی زندگی کا مقصد ہی ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے جوکہ غازی علم الدین نے کر کے دکھا یا ہے۔