لاہور ( نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کے 22 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔مزید 49 تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی بہتری کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چھوٹے شہروں اور دیہات میں واقع 1645 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے مریضوں کا علاج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔چوبیس گھنٹے کام کرنے والے بنیادی مراکز صحت میں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والے ایک ہزار ڈاکٹروں کو بنیادی مراکز صحت میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ نئے بھرتی ہونے والے ایک ہزار ڈاکٹروں کو تقرر نامے بہت جلد جاری کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 100فیصد ادویات فراہم کردی گئی ہیںڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اجلاس منعقد ہو۔
22 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی:جمال ناصر
Nov 01, 2023