حماس حملے کے بعد بڑا جھٹکا، امریکی کمپنی نے اسرائیل کی ریٹنگ منفی کر دی

Nov 01, 2023

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق بیدو کے آن لائن نقشے فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ نقشے میں ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں جبکہ لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام آن لائن نقشوں میں موجود ہے۔ چینی کمپنیوں کی طرف سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی فنانشل سروسز کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کر دی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق لڑائی پھیلی تو اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کے ستون ہماری توقعات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ موجودہ لڑائی اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں