گوانگ ژو (نوائے وقت رپورٹ) بجلی سے چلنے والے، بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز میں پرواز کا تصور اب ایک حقیقت ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں Ehang نامی کمپنی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے مسافروں کو لے جانے والی پہلی آٹومیٹک ہوائی ٹیکسیوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ EH216-S ہوائی ٹیکسیاں چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح دو مسافروں یا 600 پاو¿نڈ سامان کو لے جا سکتی ہیں۔
چین میںعوام کےلئے ائر ٹیکسی سروس شروع
Nov 01, 2023