تحریک انصاف کانیا پاکستان کا نعرہ جھوٹا ، پاکستان کےلئے کام کرینگے ، پرویز خٹک ، محمود خان 

Nov 01, 2023

 چترال (این این آئی)سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئر مین پرویز خٹک اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کانیا پاکستان بنانے کا نعرہ جھوٹا نکلا، ہم پاکستان کےلئے کام کرینگے ۔منگل کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک میں امن،ترقی،خوشحالی ہمارا مشن ہے ،ہسپتال،کالج،یونیورسٹیوں کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کےلئے کام کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اور عمران خان کانیا پاکستان بنانے کا نعرہ جھوٹا نکلا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے افواج پاکستان کے ساتھ جنگ کا سلسلہ شروع کیا جوبہت ہی غلط تھا،فوج کی وجہ سے ملک ہمارامضبوط ہے،افواج پاکستان نے ملک کے لے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے قرضے پہ قرضہ لے کر ملک کی معیشت کو ڈبو دیا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے پاس ملک چلانے کاکوئی وژن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی مرکزی حکومت نے صوبہ کے پی کے کے لئے کچھ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے صوبے کو بہت برے نگاہ سے دیکھا تھا۔ انہوں نے ہمارصوبے کو حقوق سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ غلام محمد اور خالد پرویز کے ہاتھ مضبوط کرینگے تو چترال کی قسمت چمک اٹھے گی۔انہوںنے کہاکہ کرپش اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرنز میں شامل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر باقاعدہ طور پرپی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں