قصور (نمائندہ نوائے وقت) امریکن نیشنلٹی ہولڈر سکھ یاتریوں کی پٹرولنگ چیک پوسٹ آمد، پنجاب پولیس و پٹرولنگ پولیس کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ سرجیت سنگھ، انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ کاشف امین، محرر قمر وارث نے استقبال کیا اور پٹرولنگ چیک پوسٹ کا وزٹ کروایا۔ سرجیت سنگھ، کرم سنگھ، گوبنددار سنگھ معہ فیملی امریکن نیشنلٹی ہولڈر سکھ یاتریوں کی صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد آمد، انچارج کاشف امین، محرر قمر وارث، لیڈی کانسٹیبلان نے ان کا استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں نے کہ ہم دربار بابا بلھے شاہ اور گنڈاسنگھ والا بارڈر جانا چاہتے ہیں ہمیں گائیڈ کیا جائے۔ انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ کاشف امین نے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی را¶ عبدالکریم اور ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات کی روشنی میں تمام سکھ یاتریوں کو پوسٹ پر لا کر چائے پلائی اور ان کو دربار بابا بلھے شاہ اور گنڈاسنگھ والا بارڈر کی بابت گائیڈ کیا گیا اور پٹرولنگ پولیس کی ورکنگ کی بابت اور ہیلپ لائن 1124 کی بابت بھی بریف کیا گیا۔ سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان محبت کرنے والوں کا ملک ہے۔ صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ پاکستان کی پولیس ایسی پیار اور محبت کرنے والی ہو گی ہم نے سوچا بھی نہیں تھا اور ہم اتنے پیار و محبت کے لئے آپ کے اور آپ کی فورس کے بے حد مشکور ہیں۔