راشد شفیق کو بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں،شیخ رشید کا اعلان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاوارث تھے آج شیخ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں جو میرا سیاسی فیصلہ ہے وہی فیصلہ میرے بیٹے شیخ راشد شفیق کا بھی ہے راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے میں قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑوں گا منگل کو اپنے ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق کے ہمراہ کہا کہ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے ہم دونوں باپ بیٹا 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں میں یہ واضح اعلان اس لئے کر رہا ہوں کہ دونوں نشستوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑرہارہا ہوں اور شیخ راشد شفیق کا بھی یہی فیصلہ ہے.۔

ای پیپر دی نیشن