لاہور( این این آئی)لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024سے نمبرز ختم اورگریڈ سسٹم کو بحال کردیا گیا، امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا۔آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے۔ آئی بی سی سی کے 27 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں گریڈنگ سسٹم شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ۔پنجاب بورڈ سندھ میں واقع تعلیمی بورڈز کوگریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کریں گے ۔