لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرر و تبادلوں اور اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔تقرری کے منتظر صفدر حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر)راولپنڈی تعینات ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی صوابدید پر موجود کاشف نواز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )پاکپتن تعینات کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں،ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ )ساہیوال ڈاکٹر سیف اللہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر(ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس( ساہیوال تعینات کر کے ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ )ساہیوال کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں،تقرری کے منتظر حمد اللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)حافظ آباد تعینات ، تقرری کے منتظرجمال حیدر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اوکاڑہ تعینات اور تقرری کے منتظر محمد اسدکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے ۔