اسلام اباد(خبرنگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل اور حماس کی جنگی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس سب میں اسرائیل کو شرم آنی چاہیے۔ ورنہ یہ جنگ عالمی جنگ کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے عالمی برادری اگر ہر ملک کی آزادی اور مقام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتاتمام مغربی ممالک اسرائیل کی طرف داری کرنے کی بجائے جلد ز جلد جنگ بندی کی کوشش کریں سب سے پہلے ہر ملک کو عورتوں اور بچوں کو جو کہ کسی بھی مذہب یا کسی بھی ملک سے ہوں ان کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں جو فلسطینی بچے اور عورتیں زخمی ہوئے ہیں انھوں نے اپنی جان بچانے کے لیے ہسپتال کی عمارتوں میں پناہ لی تھی۔ بعد میں اسرائیل نے ان پر بھی حملے کیے جو کہ ظالمانہ سلوک ہے۔اور اسرائیل کو ایسے ظالمانہ سلوک سے باز رہنا چاہیے۔